میں نےخود دیکھا کہ شعیب اختر کےباﺅنسر کھیلتے ہوئےسچن ٹنڈولکر نےاپنی آنکھیں بند کرلی تھیں

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ باﺅلر محمد آصف نےدعویٰ کیا ہے کہ شعیب اختر کے باؤنسرز کاسامنا کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کی آنکھیں بند ہوا کرتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرمحمد آصف نے


محمد آصف نے 2006ءمیں کھیلےجانے والے کراچی ٹیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے شعیب اختر کی پے درپے باؤنسرز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کرلی تھیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2006ءمیں تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جس کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں عرفان پٹھان نےپاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ

جب میچ شروع ہوا تو عرفان پٹھان نے پہلےہی اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے ہماری بیٹنگ لائن پر دباؤبڑھا دیا تھا لیکن کامران اکمل نے سنچری سکور کر تے ہوئے ٹیم کا سکور بڑھانے میں مدد دی، اور اس طرح


اور اس طرح پاکستان پہلی اننگز میں 240 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکا لیکن جب باﺅلنگ شروع ہوئی تو شعیب اختر نے برق رفتار گیندیں کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امپائر کے قریب کھڑا تھا اور میں نے دیکھا کہ

شعیب اختر کے ایک یا دو باﺅنسرز کا سامنا کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں، ہم نے بھارت کو پہلی اننگز میں 240 رنز بھی نہیں بنانے دئیے اور پوری بھارتی ٹیم

صرف 238 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ہم نے میچ 341 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔