قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم اپنےکپتان یاسرشاہ کی خدمات سےمحروم ہو گئی مگر کیوں؟وجہ بھی سامنے آگئی

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں بلوچستان ٹیم اپنے کپتان یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


ان فارم لیگ سپنر نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے پلے آف میچز سے قبل آرام کرنا چاہتا ہوں جس پر ان کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے،

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ اچھی فارم میں تھے اور انہوں نے اپنے دونوں میچز میں 8،8 آؤٹ کئے۔ ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی دستبرداری اور بسم اللہ خان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے

بلوچستان کی کمان عمران فرحت کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان نے یاسر شاہ کی قیادت میں 2 میچز کھیلے، 1 میں فتح پائی اور 1 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔