وسیم اکرم نے کراچی کنگز کےآنجہانی کوچ ڈین جونز سےمتعلق ایسا اعلان کر دیا کہ ہرآنکھ نم ہوجائے

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا، میرے ساتھ والی کرسی ڈین جونز کی یاد میں خالی رہے گی۔


تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو مس کرے گی، تمام کھلاڑی آفیشلز

ڈین جونز کو مس کرتے ہیں، دنیا کے بہتر سے بہترین کوچ بھی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتے، دنیا بھر میں ڈین جونز نے ہماری منفرد پہچان بنائی،

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کیلئے میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا اور میرے ساتھ والی کرسی ڈین جونز کی یاد میں خالی رہے گی۔