خواہش ہے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پی ایس ایل کھیلیں، وسیم اکرم نے حیران کن بات کہہ دی

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کو اپنےانٹرویو میں وسیم اکرم کا کہناتھا کہ


وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں غم ہے کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شریک ہونے کےموقع گنوارہے ہیں، وہ پاکستان کے نئے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے دیکھنا چاہتے ہیں،

وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اوربھارتی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلیں۔ وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور

پاکستانی وائٹ بال کپتان بابراعظم کے موازنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابراعظم کے اپنے بھارتی ہم منصب کی طرح کھیل میں مزید مستقل مزاجی لانے کے خواہاں ہیں ۔