قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کامعاملہ، وسیم اکرم نے اظہرعلی کو بہترین،مشورہ دیدیا

96

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کا استحقاق ہے۔


تفصیلات کے مطابق ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے برقرار رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے کیوں کہ

یہ ان کا استحقاق ہے، اظہر علی بیٹسمین اچھا ہے لیکن اسے فیصلوں میں مضبوطی لانی ہوگی، جب اظہر علی مانچسٹر ٹیسٹ ہارا تو سب اسے ہٹانے کی بات کررہے تھے لیکن

آج ہرکوئی کہتا ہے کہ اسے کیوں ہٹایا جارہا ہے، اظہر علی کو فیصلہ سازی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اظہر علی سیکھ سکتا ہے، وہ اچھا پلیئر ہے۔