انگلیند کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن،مسجد میں پہنچ گئے،

94

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق این مورگن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’ شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح‘۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوئن مورگن روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں اور ان کی اہلیہ نے بھی روایتی اماراتی لباس پہنا ہوا تھا۔