پی ایس ایل 5 کےبقیہ میچز کیلئے بائیوسیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، اگرکوئی کھلاڑی وائرس کاشکار ہوا تو کیا کیا جائے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے بقیہ میچز میں بائیوسیکیورٹی کا پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت تمام کھلاڑی ہوٹل اور سٹیڈیم تک ہی محدود رہیں گے۔


تفصیلات کے مطابق رواں برس پی سی بی نے پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا ارادہ کیا اور ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد بھی جاری تھا مگر

کو رونا وائرس کی وجہ سے معاملات بگڑنا شروع ہوگئے، بورڈ نے خالی میدانوں میں چند میچز کرائے اور سیمی فائنل و فائنل کا پلان بنا کر لیگ کو جلد ختم کرنے کا سوچا مگر

ایسا نہ ہو سکا اور کراچی کنگز کے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز میں علامات ظاہر ہونے پر 40 میچز کے بعد ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔ اگر کوئی مثبت کو رونا کیس سامنے آیا تو اب لیگ کو نہیں روکا جائے گا