دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سرفراز احمد اور اظہرعلی کوسکواڈ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

142

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا جا رہا ہے جبکہ اظہر علی کو بطور کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے پر بھی اتفاق رائے ہے۔


تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان 11 نومبر کو کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قائداعظم ٹرافی کے دو راﺅنڈ مکمل ہونے پر پرفارمنس رپورٹس مانگ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان برقرار نہ رہنے کے باوجود اظہر علی کو بطور کھلاڑی ساتھ رکھنے پر اتفاق کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان شاہین میں ڈومیسٹک کرکٹرز کے پرفارمرز کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کا سکواڈ 35 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے جبکہ پاکستان ٹیم اور شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔