ویسٹ انڈیز کودو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والےمعروف کرکٹر نےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

121

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی کپ جتوانے والے کرکٹر مارلون سیموئل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو نے سیموئل کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔


وہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے 2012 اور 2016 کے ٹی20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنا نے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ دو ورلڈ کپ کے فائنل میں سیموئل نے بہترین اننگ کی بدولت ٹیم کو جیت دلائی تھی۔

سیموئل نے 71 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 32.64 کی اوسط سے 3917 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کیریئر میں سیموئل نے7 سنچریاں بنائیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی اور

وہ 24 نصف سنچری بھی سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 41 وکٹیں بھی حاصل کیں۔207 ون ڈے میچوں میں 5606 رنز بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں 10 نصف سنچری اور 30 نصف سنچریاں سکور کیں۔