وسیم اکرم کو کوچنگ کی ذمے داری دے دی گئی

402

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کراچی کنگز فرنچائز ذرائع کے مطابق رواں ماہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے دوران 24 ستمبر کوہارٹ،اٹیک کے باعث وفا ت پانے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا خلاء سوئنگ کے سلطان پر کریں گے۔


اس سے قبل کراچی کنگز کے صدر اور بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرنیوالے 54 سالہ وسیم اکرم اس بار ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے بقیہ

چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریںگے۔ ان 21 کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔

ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017ء میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔