میں پاکستان کے نئےکھلاڑیوں کو آئی پی ایل کاحصہ بنتے دیکھنا چاہتا ہوں“وسیم اکرم نے حیران کن بات کہ دی

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) سے کا حصہ بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق


وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران (یو اے ای) میں جاری آئی پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا ماننا ہے کہ کھیل کو سیات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے مگر

یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کا مسئلہ ہے جس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ”میں اس بات پر افسردہ ہوں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کا موقع گنوا رہے ہیں،

میں پاکستانی نئے ٹیلنٹ کو آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پی ایس ایل کھیلیں۔“

وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ

میری خواہش ہے کہ بابر اعظم اپنے ہم منصب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی طرح کھیل میں مزید مستقل مراجی کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کرنا چاہتا مگر

میں یہ کہنا چاہوں گا کہ بابر اعظم ایک غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والا کھلاڑی ہے، بابر نے سب ہی کرکٹ فارمیٹ پر خود کو منوایا ہے، مجھے خوشی ہوگی اگر

بابر اعظم مثبت طریقے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ اپنا موازنہ جاری رکھے اور کوہلی کی طرح مزید مستقل مزاجی کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلے۔“