شاہین شاہ آفریدی نے ایسااعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سےقبل صرف وقار یونس کے پاس ہی تھا، پاکستانیوں کے سرفخر سےبلند کر دئیے

152

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں یہ اعزاز وقار یونس اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کسی اور کے نام نہیں، شاہین شاہ آفریدی نے حالیہ زمبابوے سے ہوم سیریز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں کئی ریکارڈز بنے، ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے مسلسل 3 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے باؤلر بن گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس مسلسل تین میچوں میں 15 وکٹیں لینے کا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔

دنیائےکرکٹ میں یہ اعزاز وقار یونس او شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کسی اور کے نام نہیں، شاہین شاہ آفریدی نےحالیہ زمبابوے سے ہوم سیریز میں یہ اعزاز اپنےنام کیا۔