زمبابوے کے ہاتھوں شکست، شاہد خان آفریدی نے بابراعظم کے بارےمیں ایسی بات کہہ دی کہ ہرکوئی حمایت کرے

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں میچ کو ختم کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ فارم میں تھے۔


تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس کی شکست پر شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم نے اچھا کھیلا، بابر اعظم کی اننگز بھی

بہترین تھی لیکن انہیں میچ ختم کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ فارم میں تھے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹی 20 سیریز میں مضبوط دکھائی دے گی۔ واضح رہے کہ زمبابوے نے

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست دی تھی جس کے بعد تین میچوں کی سیریز کا اختتام 1-2 پر ہوا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور 10 نومبر کو شیڈول ہیں۔