شاہین آفریدی کی اونچی اُڑان۔ نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی فاسٹ باؤلر نےبہترین پوزیشن حاصل کرلی

100

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر کے نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے ہیں۔


نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے شہرت پانے والے شاہین آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر 8 درجے ترقی کے ساتھ 16 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 41 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی کار کردگی سمیت سیریز میں 5 شکارکرکے 66 ویں سے 60 پوزیشن پر ترقی پائی ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں سیریز میں 225 رنز بنانے والے کپتان بابر اعظم نے 8 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر موجود روہت شرما سے اپنا فاصلہ مزید کم کرلیا ہے اور وہ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔