پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز میں کتنے غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے؟پاکستانیوں کیلئے کمال کی خبر آگئی

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں 21 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور


آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے جو پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں

پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ (کراچی کنگز) ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز) ، ریلی روسو،

عمران طاہر (ملتان سلطانز) اور ہارڈس ولیجوئن (پشاور زلمی) بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز اور ملتان سلطانز کے جیمز وینس سمیت انگلینڈ کے


چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ دیگر انگلش کرکٹرز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سمت پٹیل، ایڈم لیتھ، ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے روی بوپارہ اور پشاور زلمی کے لائم لیونگ سٹون شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شیڈوک والٹن اور ردر فورڈان میچز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے جنہیں کرس جورڈن کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے،

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ محمود اللہ ملتان سلطانز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے، آسٹریلیا کے بین ڈنک اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن (کراچی کنگز) بھی ان بقیہ میچوں میں شرکت کریں گے۔ پی ایس ایل کے میچز 14 سے 17 نومبر تک کھیلے جاینگے کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں