کو رونا وائرس کےباعث ملتوی ہونے والی 6 سیریزآئی سی سی کیلئےدردسر بن گئیں، سب سے زیادہ،نقصان کس ملک کو ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں

148

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عالمگیر موذی وباء کو رونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی 6 کرکٹ سیریز آئی سی سی کیلئے دردسر بن گئی ہیں جبکہ اس کے باعث سب سے زیادہ نقصان بنگلہ دیش کو برداشت کرناپڑا جس نے 4 سیریز نہیں کھیلیں۔


تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس ٹیسٹ چیمپین شپ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت شریک 9 ٹیموں کو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 6 سیریز کھیلنا تھیں لیکن

کو رونا وائرس کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا اور اس دوران 6 سیریز ملتوی ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ نقصان بنگلہ دیش کا ہوا جو4 سیریز نہیں کھیل سکا۔

آئی سی سی نے واضح کیا تھا کہ فی الحال ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل اگلے سال جون میں انگلینڈ میں ہی شیڈول ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ ممبران کی مشاورت سے کرنے کا کہا گیا تھا،

اس لئے رواں سال آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی فائنل کے وقت پر انعقاد کی حمایت کر چکا جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت اور آسٹریلیا ہی ٹاپ 2 پوزیشنز پر فائز ہیں، ان کے درمیان دسمبر میں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے،

اس دوران نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز اور پھر پاکستان کی میزبانی کرنا ہے، سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کا ٹور کرے گی۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق

نامکمل ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کے حق میں نہیں ہیں اور وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ مقابلے ری شیڈول ہوسکتے ہیں کیونکہ ہر ٹیم کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا مناسب موقع ملنا چاہیے۔