سرپر گیند لگنے سےزخمی ہونے والے بلاول بھٹی اس وقت کہاں اورکس حال میں ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

199

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم اور سدرن پنجاب کے فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی کو سی ٹی سکین رپورٹ کلیئر آنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں ابھی آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سدرن پنجاب کے بلاول بھٹی بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث،زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کچھ دیر کیلئے میدان بدر ہوئے اور دوبارہ

بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو انہیں چکر آ رہے تھے جس پر وہ مزید نہ کھیل سکے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کا سی،ٹی،سکین کیا جس کی.رپورٹس

کلیئر آئی ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ خرم شہزاد کی گیند بلاول بھٹی کےسر پرلگی