بابراعظم کوٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دینے کی پیشکش کر دی گئی مگر بابر نے کیا جواب دیا؟خبر آگئی

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نجی خبر رساں ادارے ”سٹی 42“ کے مطابق پی سی بی نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں، بورڈکے اعلیٰ عہدیدار نے


بورڈ کے اعلیٰ،عہدیدار نے راولپنڈی میں بابر اعظم سے ملاقات کر کے انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی پیشکش کر دی ہے جس پر بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر

سوچنے کا وقت مانگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اس سلسلے میں اپنے قریبی رفقاءسے مشاورت کر رہے ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں بورڈ حکام کو جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطا بق بابر اعظم کے ٹیسٹ قیادت سنبھالنے پر محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گے، جبکہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی آئندہ ہفتے بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے۔