تیسرے میچ میں زمبابوے سےشکست کی وجہ کیا بنی؟کپتان بابراعظم نے بتادیا

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بطور کپتان اپنی پہلی سنچری بنانے والے بابراعظم کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز دیا گیا، انہوں نے تیسرے ون ڈے میں 125 رنز کی


ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں بیٹنگ میں شراکت داری کی ضرورت تھی لیکن ناکام رہے، کوشش ہوگی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا کھیل پیش کرے۔