پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز سے قبل لاہور قلندرز کو زبردست،دھچکا،مداحوں کے لیے اہم خبر آگیی

205

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز سے قبل لاہور قلندرز کو زبردست،دھچکا، سب سے تگڑا غیر ملکی کھلاڑی پلے آف میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کے بقیہ میچز کے لیے


پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد رواں ماہ کے وسط میں ہوگا۔ ابتدائی طور پر پی سی بی نے پی ایس ایل 5 پلے آف میچز لاہور میں کروانے کا اعلان کیا تھا، تاہم سموگ کی وجہ سے

میچز لاہور سے کراچی منتقل کر دیے گئے۔ پی ایس ایل 5 کا پلے آف مرحلہ کو رونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ کے ماہ میں ملتوی کر دیا گیا تھا، اب رواں ماہ کے وسط میں

لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ تاہم پلے آف میچز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز کرس لین نے لاہور قلندرز کو پہلی مرتبہ پلے آف مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم وہ پلے آف مرحلے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ان کی جگہ بنگلہ دیش کے تمیم اقبال لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ان میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔