پاکستانی ٹیم زمبابوے کیخلاف سیریز کی فتح کیساتھ ہی ورلڈکپ سپرلیگ میں کون سی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے؟پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

173

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور


فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں آسٹریلیاکے ساتھ یکساں 20 پوائنٹس لے کردوسرے نمبر پرپہنچ گئی جبکہ انگلینڈ لیگ میں چھ میچز میں تین فتوحات اور

تین ناکامیوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے، پاکستانی ٹیم کے پاس زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کاچانس موجود ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں دو میچزکھیلے اور دونوں جیت کر دوسرے نمبر پر فائز ہو گیا، پاکستان، زمبابوے کے خلاف آخری میچ جیت کرنہ صرف کلین سوئپ مکمل کر لے گا بلکہ آئی سی سی لیگ میں انگلینڈ کی جگہ ٹاپ پوزیشن پر بھی فائز ہوسکتاہے۔