سابق بھارتی آل راﺅنڈر عرفان پٹھان بھی اداکاری کےمیدان میں آ گئے، فلم کب ریلیز ہو گی؟جانیے

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر عرفان پٹھان اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں جو تامل فلم ”کوبرا“ سے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر عرفان پٹھان تامل فلم ”کوبرا“ میں


فلم ”کوبرا“ میں ایک انٹر پول ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے جس کی پہلی جھلک ان کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی تھی اور تب سے ہی ان کے مداح بے صبری سے فلم کے منتظر ہیں۔

اس فلم میں مرکزی کردار معروف ادکار وکرم ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ فلم 2021ءمیں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ سابق آل راﺅنڈر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ

کرکٹ کے بعد ان کی دوسری دلچسپی فلم ہے اور امید ہے کہ مداحوں کو میرا کردار پسند آئے گا۔ واضح رہے کہ عرفان پٹھان سے قبل سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔