میں پارٹ ٹائم باﺅلر نہیں ہوں“ افتخار احمد بالآخربول پڑے، شاندار بات کہہ ڈالی

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں پارٹ ٹائم باﺅلر نہیں بلکہ بیٹنگ آل راﺅنڈر ہوں۔ تفصیلات کے مطابق افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ


افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ پارٹ ٹائم باﺅلر نہیں بلکہ بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ کے ون ڈے، ٹی 20 اور چار روزہ میچز میں کافی وکٹیں لی ہیں، اسی وجہ سے کپتان، مینجمنٹ اورساتھی کرکٹرزاعتماد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے بھروسہ کرتے ہوئے ہی باﺅلنگ کا موقع دیا توشراکت توڑنے کی ضرورت تھی، زیادہ ڈاٹ بال کرتے ہوئے

پریشر بڑھانے کی کوشش کی اور5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، اس سے بھی بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ کارکردگی ٹیم کیلئے فتح کا راستہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوئی۔