فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی سر پر گیند لگنے سےزخمی ہو گئے، کچھ دیر میدان بدر رہنے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے تو کیا ہوا؟جانیے

171

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے بلاول بھٹی بلوچستان کیخلاف میچ کے دوران


میچ کے دوران باﺅلر خرم شہزاد کی گیند سر پر لگنے سےزخمی ہو گئے اور ڈاکٹر کے معائنے کے بعد انہیں میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس موقع پر طبی عملے کی جانب سے بھی

انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا اور انہیں پیدل ہی باہر لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹی کچھ دیر بعد دوبارہ بیٹنگ کیلئے تو انہیں چکر آنے لگے

جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کا سی ٹی سکین کرایا جائے گا جس کے بعد ہی معاملہ مزید واضح ہو گا۔