سب سےزیادہ ون ڈے میچز میں ایمپائرنگ کرنے کااعزاز علیم ڈار کےنام لیکن انہوں نے اپنی یہ کامیابی کس کے نام کردی؟زبردست اعلان

67

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے مایہ ناز انٹر نیشنل ایمپائر علیم ڈار نے 210 میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے دنیا کے پہلے ایمپائر بن گئے ہیں اور عالمی ریکارڈاپنے نام کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق علیم ڈار نے


علیم ڈار نے جنوبی افریقہ کے ایمپائر روڈی کورٹزن کا سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ توڑاہے ، علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپروائز کرنے والے ایمپائر بن گئے ہیں۔

رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے بتایا کہ سب سے پہلے میں 210 ون ڈے انٹرنیشنل پورے کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں اس کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ ،

آئی سی سی اور اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں ۔ علیم ڈار کا کہناتھا کہ میں تمام پاکستانیوں کا بھی شکرگزار ہوں جو کہ میرے لیے ہمیشہ دعا کرتے ہیں، میری تمام کامیابیاں میں اپنے والدین کے نام کرتاہوں ۔