تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، 3 اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل

310

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206رنز بنائے جواب میں قومی ٹیم نے 35.2اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی پوری ٹیم ہی 45.1اوورز میں 206رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے زیاد سکور ویلمز نے بنائے

جنہوں نے 70 گیندوں پر 75 رنز بنائے تاہم اس کے بعد وہ افتخار احمد کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد برینڈن ٹیلر نے 36 اور اوپننگ پر آنے والے

چاری نے 25 رنز کی اننگ کھیلی اور نمایاں رہے ، ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ کپتان چبابابھی صرف 6 رنز ہی بنا سکے


پاکستان کی جانب سے افتحار احمد نے سب سے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے 10 اوورز میں 40 رنز دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ محمد موسیٰ خان 2 ، فہیم اشرف ایک، حارث روف ایک اور عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کے امام الحق نے 49،عابد علی نے 22،حیدر علی نے 29اور رضوان نے 1سکور پر اپنی وکٹ گنوائی ۔بابر اعظم 77اور افتخار احمد 16سکور کر کے وکٹ پر موجود رہے ۔زمبابوے کی جانب سے چسورو نے2جبکہ سکندر رضا اور ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ان 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا قوی امکان ہے، فخر زمان، حیدرعلی، کپتان بابر اعظم. محمد حفیظ، افتخار احمد، محمد رضوان، اماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، شاہین افریدی، اور موسی خان شامل ہیں مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا.