زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلتے ہی پاکستان نے نئی،تاریخ بھی بنادی، دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

160

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے آغاز کیساتھ ہی پاکستان کو رونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ بحال کر نے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق عالمگیر موذی وباء کو رونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوئیں تو انگلینڈ وہ پہلا ملک تھا جس نے انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی اور

پاکستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی، جس کے باعث انگلینڈ کو رونا وائرس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے والا پہلا ملک بنا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا جس کیساتھ ہی پاکستان آسٹریلیا اور یورپ سے باہر پہلا اور دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی ہے البتہ یہ میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جا رہے ہیں۔