جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے امکانات روشن، پیر کو پاکستان کون پہنچ رہا ہے؟شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آگئی

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دورے کی کلیئرنس کیلئے افریقی بورڈ کا سیکیورٹی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچے گا جو سیکیورٹی حکام سے ملاقات کے علاوہ


تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا 4 رکنی وفد پیر کی صبح اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ کے 4 رکنی وفد کی قیادت کرکٹ آپریشن منیجر مائیک گاجر کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں

جنوبی افریقی پلیئرز ایسوسی ایشن کے نمائندے سٹیفین کریگ کوک، سیکیورٹی کنسلٹنٹ روری سٹین اور ٹیم سیکیورٹی منیجر محمد زنید وا دی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہمان وفد اسلام آباد میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات کے علاوہ


مہمان وفد اسلام آبادمیں سیکیورٹی حکام سےملاقات کے علاوہ راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی اور بائیو سیکیور انتظامات کا جائزہ لے گا، راولپنڈی میں قیام کے دوران افریقی بورڈ کے نمائندے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بھی دیکھیں گے،

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان مہمان وفد کو پی سی بی کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کو پلان کے مطابق

جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، ذرائع نے بتایا کہ مہمان ٹیم کے دورے کا آغاز 26 جنوری سے کراچی ٹیسٹ کے ساتھ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔