لاہور قلندرز کے ایک اورغیرملکی کھلاڑی نے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
(پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویزے نے لیگ کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلندرز کے تمام پلیئرز فارم میں ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ مداحوں کو اس بار جشن منانے کا بھرپور موقع فراہم کریں۔


ڈیوڈ ویزے سے کہا کہ دوبارہ کرکٹ ہونے پر بہت زیادہ خوش ہوں، چند ماہ پہلے سوچا نہیں تھا کہ پھر میدان میں اتریں گے، لاہور قلندرز کے پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں امید ہے کہ

اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ جنوبی افریقی آل راؤنڈر نے کہا کہ لاہور قلندرز ایک سپیشل فرنچائز ہے، جس طرح وہ پلیئر ڈویلپمنٹ پر کام کررہی ہے

اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان سپر لیگ کا معیار اعلیٰ ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں لوکل ٹیلنٹ بھرپور پرفارم کرتا ہے، ہر سیزن میں دو تین اچھے باﺅلرز سامنے آتے ہیں۔