پاکستان بمقابلہ زمبابوے کی سیریز کیلئےکمنٹری پینل کااعلان ہوگیا

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئےکمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کوپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا


جس دوران معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینوموائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان

وسیم اکرم صرف ٹی 20 سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور سپورٹس اور

سپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی،پروڈکشن خود کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران18کیمروں کا استعمال کیا جائے گا جبکہ (آئی سی سی،قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آرایس کی سہولت بھی میسر ہو گی۔