حسن علی کی شاندارواپسی، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر

72

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کہا ہے کہ میں،فٹنس بحالی کے بعد اب کافی بہترمحسوس کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ ایک بار پھر وہی حسن علی بن کر دکھاﺅں جیسا کیریئر کے شروعات میں تھا۔


تفصیلات کے مطابق 26 سالہ حسن علی گزشتہ کئی ماہ سےفٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے دور تھے، قائد اعظم ٹرافی میں اس بار وہ سینٹرل پنجاب کی جانب سےایکشن میں ہیں

جو 11 ماہ بعد ان کاریڈ بال میں پہلا میچ ہے جبکہ کسی بھی فارمیٹ میں تقریباً 7ماہ بعد پہلا میچ ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سندھ کے خلاف میچ میں حسن علی نے 21 اوورز کرائے

اور 40 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے دن کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں، دوڑنےمیں کوئی مسئلہ نہیں اورردھم بھی واپس آرہا ہے۔