فخرزمان ہمیشہ جارح،مزاج بلےبازی کیوں کرتے ہیں؟بالآخر انکشاف کردیا

74

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ہمیشہ ہی جارح،مزاج بلے بازی کے پیچھے چھپی وجہ سےپردہ اٹھا دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تیز کھیلنے کا پلان دیا جاتا ہے۔ اور


فخر زمان نے کہا کہ ٹی20 اور ایک روزہ فارمیٹ کے ساتھ ریڈبال کرکٹ پر بھی مکمل توجہ دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں عالمی ریکارڈ سے متعلق نہیں سوچا،

اگر دن اچھا ہوا تو کوئی بھی ریکارڈ بن سکتا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین نے مزید کہا کہ کو روناوائرس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہو نا خوش آئند بات ہے،

فارم کے حوالے سے لاہور میں پریکٹس میچز کھیل کر کافی اچھا محسوس کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تیز کھیلنے کا پلان دیا جاتا ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ ساتھی بیٹسمین پر کم پریشر آئے۔