نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سےقبل زوردارجھٹکا لگ گیا

117

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزاورپاکستان کے خلاف سیریزسے قبل میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کے بعد اہم فاسٹ باﺅلر بھی ان فٹ ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں شرکت نہیں کرسکیں گے


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے اور فاسٹ باﺅلر میٹ ہینری اپنا انگوٹھا تڑوا بیٹھے ہیں۔ کین ولیم سن کے بعد اہم فاسٹ باﺅلر

میٹ ہنری بھی ان فٹ ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ پاکستان کے خلاف میچزمیں بھی ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

ڈومیسٹک میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے میٹ ہنری کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پرگیند لگا اور سکین رپورٹ کے مطابق ان کے انگوٹھے کی،ہڈی میں،فریکچرکی نشاندہی ہوئی ہے۔