ریٹائرمنٹ کے بعد ڈپریشن کاشکار ہو گیا تھا“ مچل جانسن کا حیران کن،انکشاف

124

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر مچل جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ،ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد


مچل جونسن کہا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی بہت مشکل رہی، اچانک آپ کے پاس کر نے کو کچھ نہیں ہو تا، ایسا لگتا ہے کہ آپ نے مقصد کھو دیا، ریٹائرمنٹ کے بعد خود پر اعتماد سے متعلق مشکل کا سامنا رہا لیکن

اب بہتری کی طرف گامزن ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل رہا اور اس نے مجھےڈپریشن کاشکار کیا، دماغ متحرک رکھنے کیلئے خود کومصروف رکھ رہا ہوں۔

خیال رہے کہ ایشز 14-2013ء کے ہیرو مچل جانسن نے 2015ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن لیگز کرکٹ جاری رکھی تھیں۔