کپتانی کے لیےاظہر علی کی جگہ کونسا کھلاڑی سہی انتخاب ہوگا?رمیض راجہ نے بتادیا

134

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیض راجہ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان موجودہ کپتان اظہر علی کے موزوں متبادل ہیں۔نجی نیوز چینل ڈان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے


رمیض راجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیسٹ ٹیم درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے ہم ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کر رہے ہیں،

لہٰذا ہمیں قیادت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی ایک بے لوث انسان ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی ہے لیکن کپتان کی حیثیت سے وہ بروقت صحیح فیصلے نہیں کر سکے

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں محمد رضوان میں ٹیم کی قیادت کی صلاحیت ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔