زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئےقومی سکواڈ میں شامل حارث رؤف نے اگلےہدف کا اعلان بھی کردیا

69

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے


حارث رؤف نے کہا کہ ٹی 20 میں ملک کی نمائندگی کے بعد زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے ایک روزہ میچز میں ڈیبیو کا یقین ہے، موقع ملا تو عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے

ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ کوچ وقاریونس کے مشورے بہت کام آرہے ہیں، خاص طور پر نئے بال کرانے میں کافی مدد ملی ہے،

قومی ٹی 20 میں اس حوالے سے چیزیں کرنے کی کوشش کی، جس سے بہت فائدہ ہوا ہے، اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں اور ہر میچ میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔