سلمان خان کی کرکٹ ٹیم ایل پی ایل میں،چھکے چوکے لگانے کو تیار، کرس گیل سمیت پاکستان کا کون سا سٹار کھلاڑی ٹیم میں شامل ؟جانیں

117

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بالی ووڈ اور کرکٹ کا رشتہ اٹوٹ ہے ۔ خواہ شادی کی بات یو یا پھر کسی کرکٹ لیگ کی ٹیم خریدنے کا معاملہ ، بالی ووڈ اسٹارس کو کرکٹ کا میدان کافی راس آتا ہے۔ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے

آئی پی ایل میں ٹیمیں خریدی ہوئی ہیں اور اب اس میں سلمان خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے کنبہ نے لنکا پریمیئر لیگ میں ٹیم خریدنے کی تصدیق کی ہے ۔

خبروں کے مطابق خان کنبہ نے ایل پی ایل کی کینڈی فرنچائزی خریدی ہے اور اس ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرس گیل ہیں۔ سہیل نے بتایا کہ سلمان خان خود اپنی ٹیم کے سبھی میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا جائیں گے ۔

سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا کہ ہماری ٹیم میں جس طرح کے کھلاڑی ہیں، سہیل خان کی کینڈی فرنچائزی ٹیم میں لیام پلنکیٹ ، وہاب ریاض ، کسل مینڈس اور نوان پردیپ جیسے کھلاڑی بھی ہیں ۔