سکندررضا کی کس پاکستانی کھلاڑی کیساتھ دوستی ہے اوردنیا میں کہیں بھی ان کی پہچان پاکستان کے کس،شہر سے منسوب ہے؟دلچسپ انکشاف کردیا

270

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک کیساتھ میری دوستی ہے اور میں دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جاﺅں، سیالکوٹی منڈا ہی رہوں گا۔


تفصیلات کے مطابق سکندر رضا نے کہا کہ میری شعیب سے دوستی ہے، میرے پاکستان کے بیشتر قومی کرکٹرز سے اچھے مراسم ہیں لیکن زیادہ دوستی شعیب کے ساتھ ہے،

کون سا شعیب کا سوال کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ شعیب اختر تو لیجنڈ ہیں، ان سے ملاقات کا ایک بار موقع ملا جس کو اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی چلا جاﺅں میں ”سیالکوٹی منڈا“ ہی رہوں گا، پاکستان کی مٹی کیساتھ میرا خصوصی تعلق ہے، دوست اور رشتہ دار یہاں رہتے ہیں،میرا بچپن یہیں گزرا، یہاں آنا اور اس مٹی سے رشتہ اچھا لگتا ہے۔