ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بنانےوالے عبداللہ شفیق کا آئیڈیل کون ہے؟جانیے

23

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سے بہت متاثر ہوں اور ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ شفیق نے


عبداللہ شفیق نے آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رکی پونٹنگ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور رکی پونٹنگ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں جبکہ اپنی ٹیم میں

بابر اعظم میری انسپائریشن ہیں، نیشنل ٹی 20 کپ بہت اچھا پلیٹ فارم تھا جس میں نوجوان کرکٹرز کو بہت موقع ملا، بائیو سیکیور ببل میں اب تک بہت اچھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 کپ کا معیار اچھا رہا اور اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانا اچھا لگا اور اب زمبابوے کی سیریز کیلئے بہت پرجوش ہوں، 100 فیصد کار کردگی دکھانے کی کوشش کروں گا،


قومی ٹیم کیلئے ٹاپ آرڈر میں بہت کھلاڑ ی ہیں لیکن مجھے جب بھی موقع ملا، بھر پور فائدہ اٹھاﺅں گا۔ عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ میں نے تسلسل کے ساتھ پر فارم کیا اور مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے،

ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی تھے جن سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے، کوشش تھی اچھا کھیلوں لیکن یقین نہیں تھا کہ اتنی جلد قومی ٹیم میں نام آ جائے گا، میرا بھی ایک خواب اور گول تھا کہ پاکستان ٹیم میں نام آئے جو پورا ہو گیا۔ 100 فیصد کار کردگی دکھانے کی کوشش کروں گا،