شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پاکستان کاکونسا ڈرامہ دیکھ رہی ہیں ؟ جان کرآپ کو بھی خوشی ہوگی

210

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامے اپنے معیار اور حقیقی کہانیوں کے باعث دنیا بھر میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔


بھارتی عوام بھی پاکستانی ڈراموں کی شیدائی ہے۔ پاکستانی ڈراموں کو پسند کر نے والوں میں ثانیہ مرزا بھی شا مل ہیں جو آج کل پاکستانی ڈرامہ سیریل ”میرا دل میرادشمن“ دیکھ رہی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتا یا کہ وہ دن بھر کی تھکاوٹ دور کر نے کے لیے کیا کر تی ہیں۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں

کیمو مائل چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں، انہوں نے سٹوری میں لکھا بیٹے کو سلا نے کے بعد کیمو مائل چائے کا کپ اور ”میرا دل میرادشمن“۔