شاہد آفریدی کی اچانک،شادی کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی کی 20سالگرہ پر ان کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنی شوہر کو سرپرائز دے ڈالا۔20اکتوبر2000کو آل رائونڈ کرکٹر شاہد آفریدی نادیہ شاہد کے ساتھ رشتہ ازدوا ج میں منسلک ہو گئے تھے۔


گزشتہ روز دونوں میاں بیوی نے اپنی شادی کی 20ویں سالگرہ منائی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرگلدستہ پیش کرنے اور کیک کاٹنے کی انتہائی خوبصورت تصاویر شئیر کرتے ہوئے آفریدی نے لکھا۔

دیکھ بھال کرنے والی، سمجھدار اور حیرت انگیز شریک حیات ثابت ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔ آج شادی کی سالگرہ بھول جانے کے باوجود اہلیہ نے مجھے معاف کردیا جو ان کی بہت سی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے،

نادیہ شاہد نے شوہر کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ہر چیز یاد دلانا پڑتی ہے، اچھا شوہر، بہترین دوست اور مجموعی طور پر ایک حیرت انگیز انسان کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔


اس ٹویٹ پر اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ، اداکار فیصل قریشی، وہاب ریاض، حسن علی اور دیگر کئی بڑے ناموں نے آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ شاہد آفریدی اور نادیہ شاہد پچھلے 20 سالوں میں پانچ بیٹیوں اقصیٰ،

عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ کے والدین بن چکے ہیں ۔شاہد آفریدی اپنے کرکٹ کیرئیر کی شروعات میں کافی ہینڈسم ہونے کے ساتھ ساتھ جوشیلے تو تھے ہی، خاصے من چلے بھی تھے۔اور ان سے جڑی کچھ

ایسی خبریں بھی آنا شروع ہو گئی تھیں جن کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو پریشانی اور ان کے مداحوں کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پھر کچھ ہی عرصے کے بعد ان کی شادی کی خبریں منظر عام پر آگئیں۔