ہر میچ میں صرف جیتنے کی منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اتریں گے، زمبابوے کپتان پاکستانیوں کے لیےخطرے کی گھنٹی بجادی

66

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ایلٹن چگمبورا نے کہا ہے کہ 2015ءمیں جب زمبابوے ٹیم کے ساتھ آیا تھا توڈرلگ رہا تھا لیکن اب بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں جبکہ پاکستان کیخلاف ہر میچ میں صرف


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمبابوے کے آل راﺅنڈر ایلٹن چگمبورا نے کہا کہ دورہ پاکستان میں زمبابوے کیلئے ہر میچ جیتنا ضروری ہے

جس سے اگلے ورلڈکپ میں راہ راست رسائی حاصل ہو سکے، پانچ سال قبل پاکستان آنے سےڈر لگ رہا تھا لیکن اب بالکل معمول کے مطابق محسوس کر رہا ہوں۔

پاکستان کے موسم کے حوالے سے ایلٹن چگمبورا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور زمبابوے کا موسم بالکل ایک جیسا ہے جس کے باعث کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی جبکہ ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کی غیرموجودگی میں ہیڈ کوچ کی کوئی کمی محسوس نہیں ہورہی۔