اظہرعلی کوبیروزگار کرکٹرز کامقدمہ لڑنامہنگا پڑگیا، ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ہی خطرے میں پڑ گئی، نیا کپتان کون ہو سکتا ہے؟ نام بھی سامنے آ گئے

19

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کوبیروزگار کرکٹرز کامقدمہ لڑنامہنگا پڑ گیا کیونکہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی”پاداش“ میں ان کی کپتانی ہی،خطرے میں پڑ گئی ہے اور ان کی جگہ نیے کپتان کو قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔


اظہر علی کا ستارہ بھی گردش میں آ گیا ہے اور ان کی کارکردگی جا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور اس سے قبل ان کی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات بھی ہو چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ

انہیں قیادت سے ہٹاکر بابر اعظم کو ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ٹی 20 کے بعد ون ڈے کپتان بھی مقرر کئے جانے والے بابر اعظم پر

تیسرے فارمیٹ کا اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تو محمد رضوان کو بھی ٹیسٹ کپتان بنایا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ دورئہ نیوزی لینڈ سے قبل متوقع ہے۔