دسمبر یا جنوری تک ویزوں کی تصدیق کرلو“پاکستان نے آئی سی سی کوڈیڈ لائن دیدی

81

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ویزوں کی تصدیق کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سی ای او


وسیم خان نے کہا کہ آئندہ برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی پلیئرز و سپورٹنگ سٹاف کے ویزوں کی یقین دہانی کیلئے ہم نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ

اس حوالے سے دسمبر یا جنوری تک تصدیق کرا لینی چاہیے اور ہمیں توقع ہے کہ آئی سی سی ایسا کرلے گی، اگر تصدیق نہیں ہوتی تو پھر گورننگ باڈی کو براہ راست بھارتی حکومت کے ساتھ

یہ معاملہ حل کرانا ہو گا کیونکہ معاہدے کے تحت میزبان ملک کو تمام شرکاء کے ویزوں اور رہائش کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔ وسیم خان نے بھارت کے ساتھ کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ حقیقت پسندانہ طور پر دیکھیں تو اس کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں ہے