نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز کس نےبنائے اور کس باﺅلر نے سب سےزیادہ وکٹیں اڑائیں؟جانیے

92

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ میں مجموعی رن ریٹ 8.93 رہا جو گزشتہ تمام ایڈیشنز سے زیادہ ہے جبکہ اس سے قبل 2017ءاور 2019ءمیں یہ8.34 تھا، مجموعی طور پر 15 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے، تفصیلات کے مطابق


حالیہ سیزن میں خیبرپختونخوا کے فخر زمان420 رنز کے ساتھ بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 20 وکٹیں حاصل کرکے بیسٹ باﺅلر قرار پائے، قومی ٹی 20 کپ سب سے زیادہ رنز بنانے کا

ریکارڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس ہے جنہوں نے 2017ءمیں 432 رنز بنائے تھے۔ سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 35گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا،

انہوں نے ٹورنامنٹ میں 177.45 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے اور سب سے زیادہ 25 چھکے بھی لگائے، ایونٹ میں 90لاکھ رو پے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی، فاتح ٹیم خیبرپختونخوا کو50لاکھ اوررنرز اپ سدرن پنجاب کو25لاکھ رو پے ملے۔