بھارت نے زمبابوے ٹیم کے اہم ترین رکن کو پاکستان آنے سےروک دیا مگر کیوں؟ایسا انکشاف کہ جان کر ہر پاکستانی بھارتی سوچ پرافسوس کرے

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جنہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا جو اپنے دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔


بھارت کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال ایک آنکھ نہیں بھا رہی اور بھارتی ہائی کمیشن نے ایک مرتبہ پھرافسوسناک روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے بھارتی کوچ

لعل چندر راجپوت کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) کو ٹیم کے کوچ کی دورے سے دستبرداری کے حوالے سے بھی آگاہ بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لعل چندر راجپوت کو پاکستان کا ویزہ جاری کیا گیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئے۔