معین خان کے بیٹےاعظم خان لنکا پریمیر لیگ کا حصہ بن گئے،

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے اعظم خان سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والی


لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کیلئے پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہو گئی جس دوران پاکستان کے 8 کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے جن میں اعظم خان بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان کی ایل پی ایل ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو پہلے ہی اپنا آئیکون پلیئر مقرر کیا تھا تاہم اب پاکستان کے

محمد عامر، سرفراز احمد اور اعظم خان بھی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ واضح رہے کہ اعظم خان پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ حالیہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔