پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ پاکستان پہنچ گئے

115

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچ ڈیوڈ ہیمپ پاکستان پہنچ گئے ہیں جو رواں ہفتے کراچی میں جاری کیمپ کو جوائن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں


نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہے جہاں کھلاڑی بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں اور دوسری جانب ویمنز ٹیم کےغیر ملکی کوچ ڈیوڈ ہیمپ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد امکان ہے کہ وہ بدھ یا جمعرات کو کراچی میں جاری کیمپ کو جوائن کریں گے۔