بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کوویزے جاری کرنےکی ذمہ داری کس کی ہے؟وسیم خان نےدوٹوک بات کہہ دی

92

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ 2021ءمیں بھارت میں شیڈول (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنے کی ذمہ داری بھارت کی ہے۔


تفصیلات کے مطا بق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے امید ظاہر کی کہ بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرے گا اور جنوری میں ہمیں اس کا علم بھی ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباء کو رونا وائرس کے باعث رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے جبکہ 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے۔