پاکستان کےسابق کرکٹرز انگلش کرکٹ ٹیم کا 15 سال بعد استقبال کرنے کیلئے بے چین، کس کا کیا کہنا ہے؟جانیے

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق کرکٹرز انگلش کرکٹ ٹیم کا 15 سال بعد استقبال کرنے کیلئے بے چین ہیں جن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورہ پاکستان بھی بڑی کامیابی ہو گی اور یہ سیریز نہ صرف شائقین کیلئے دلچسپی کا مرکز بنے گی بلکہ


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس جنوری میں انگلش ٹیم کو تین ٹی 20 میچز کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور اس حوالے سے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ

انگلینڈ کامختصر دورانئے کا دورہ پاکستان بھی بڑی کامیابی ہو گی، سیریز نہ صرف شائقین کیلئے دلچسپی کا مرکز بنے گی بلکہ نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی حوصلہ افزائی کا

ذریعہ ثابت ہوگی، میں انگلش بورڈ کے کام کا طریقہ جانتا ہوں، ان میچز کوممکن بنانے کیلئے ایک سال سے کام ہو رہا تھا اور اب مثبت پیش رفت کا سامنے آنا بہت خوش آئند ہے۔


سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ بعض اوقات بیک ڈور ڈپلومیسی کام کرجاتی ہے، اب اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان ٹیم کا گزشتہ دورہ بے مقصد نہیں تھا اور انگلش سکواڈ کا ٹور ہمارے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے،

اگر یہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوئی اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آ کر کھیل گئی تو پھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے آنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی جس سے پاکستان کا امیج بھی بہت زیادہ بہتر ہو گا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل میں بھی انٹرنیشنل کرکٹرز کی بڑی تعداد شرکت کیلئے آئی، انگلش ٹیم کا آنا پاکستان کرکٹ کیلئے ایک زبردست قدم ہوگا،

بڑی ٹیموں کا یہاں آنا بہت ضروری ہے، اس سے ملک کا مثبت تاثر مزید اجاگر ہوگا، انگلش کرکٹرز یقینی طور پر ہماری مہمان نوازی سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں گے۔